ابنا: المنار نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے بعض علاقائی اور دیگر ملکوں سے کہا ہے کہ وہ کوشش کریں کے مصر کے صدارتی انتخابات میں "السیسی" نامزد امیدوار نہ بننے پائے۔ اس رپورٹ کے مطابق نے اپنے بعض اتحادی ملکوں سے کہا ہے کہ وہ مصر میں ایسے صدارتی امید کی حمایت کریں کہ جو مصر میں امریکہ کی پالیسیوں کی پیروی کرے اور علاقے میں اس کا ایک اچھا پاٹنر ہو۔ واضح رہے کہ مصر کے وزیر دفاع "عبدالفتاح السیسی" نے مصر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں شرکت کا اعلان کردیا ہے۔ مصر میں صدارتی انتخابات 2014 کے وسط میں منعقد ہورہے ہیں اور "السیسی" کی ان انتخابات میں کامیابی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ یادرہے کہ "السیسی" نے اسی تناظر میں حال ہی میں روس کا دورہ کیا تھا اور صدر"ولادیمیرپوتین" سے ملاقات کی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
26 فروری 2014 - 20:30
News ID: 509640
فلسطین سے شائع ہونے والے اخبار المنار نے خبر دی ہے کہ امریکہ نے بعض علاقائی اور دیگر ملکوں سے رابطہ کر کے مصر کے صدارتی انتخابات میں اس ملک کے موجودہ وزیر دفاع "عبدالفتاح السیسی" کو امیدوار بننے سے روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔